Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

8 سے 10 جولائی دریائے جہلم، ستلج، راوی اور چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ

Published

on

پی ڈی ایم نے پنجاب میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔ 8سے 10 جولائی دریائے جہلم،  ستلج ،راوی اور چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے۔  تمام ڈپٹی کمشنرز اور  متعلقہ محکموں کو آگاہ کر دیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے پانی چھوڑے جانے سے سیلاب کے خطرات بڑھنے کا خدشہ ہے۔

 پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز سمیت صوبائی محکموں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا اور کہا ہے کہ تمام متعلقہ محکمے فوری طور پرحفاظتی انتظامات مکمل کریں ۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین