Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

جسٹس بابر ستار نے آڈیو لیکس کیس میں دھمکی آمیز پیغام ملنے کا انکشاف کردیا

Published

on

عدلیہ میں مداخلت کا ایک اور بڑا کیس سامنے آگیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے مداخلت کی نشاندہی کر دی۔

جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ٹاپ آفیشل کی طرف سے پیغام ملا سرویلنس کے طریقہ کار کی اسکروٹنی کرنے سے پیچھے ہٹ جاؤ، میں نے اس طرح کے دھمکی آمیز حربے پر کوئی توجہ نہیں دی۔

خط میں کہا گیا کہ میں نےیہ نہیں سمجھاکہ اس طرح کےپیغامات سے انصاف کےعمل کوکافی نقصان پہنچنےکاخطرہ ہے، پی ٹی اے سے متعلقہ مقدمات بارے بدنیتی پر مبنی مہم کا فوکس عدالتی کارروائی کو متاثر کرنے کیلئے ایک دھمکی آمیز حربہ معلوم ہوتا ہے،آڈیو لیکس کیس میں خفیہ اور تحقیقاتی اداروں کو عدالت نے نوٹس کئے،متعلقہ وزارتیں ، ریگولیٹری باڈیز اور آئی ایس آئی ، آئی بی، ایف آئی اے کو نوٹس کئے۔

جسٹس بابر ستار نے لکھا کہ عدالت نے ریگولیٹری باڈیز پی ٹی اے ، پیمرا کو بھی نوٹس کئے تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین