Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب برہم

Published

on

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات کرانے کے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے سے متعلق متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کا عندیہ دے دیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار وکیل عثمان گل عدالت پیش ہوئے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ ہم نے ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹادی تھی۔جس پر وکیل نے آگاہ کیا کہ اسی عدالتی حکم ہر عمل درآمد کی درخواست دی ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عدالتی احکامات کو کیسے نظر انداز کیاجاسکتاہے۔توہین عدالت کی درخواست فائل کریں۔ہم کارروائی کریں گے۔

وکیل عثمان گل نے استدعا کی کہ عید پر عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات کی اجازت دینے کا حکم دیاجائے۔یہ جیل حکام کے اختیار میں بھی ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ ایڈووکیٹ جنرل کو بلا لیتے ہیں،ہھر اس معاملہ کودیکھتے ہیں۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی آمد تک سماعت میں وقفہ کردیا ۔عدالتی حکم پر ایڈوکیٹ جنرل آفس سے اسٹیٹ کونسل عبد الرحمن عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس گل حسن اورنگزیب نے حکم دیا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔ چیف کمشنر آفس، جیل حکام اور دیگر فریقین سے رابطہ کرکے عدالت کو آج ہی آگاہ کیا جائے۔

عدالت نے گزشتہ سماعت پر بشریٰ بی بی کی رمران خان سے ملاقات کی ہدایت کی تھی ۔عدالت نے دونوں کی ملاقات عید پر بھی کروانے کی ہدایت کی تھی ۔

عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر عمل درآمد کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین