Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

جسٹس شہزاد ملک، جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس شاہد بلال کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی سفارش

Published

on

جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کوسپریم کورٹ کاجج بنانے کی سفارش کردی۔لاہور ہائیکورٹ جج جسٹس شاہد بلال کو بھی سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔جوڈیشل کمیشن نے تینوں ججز کے ناموں کی منظور دیدی۔

سپریم کورٹ میں ججز کی خالی آسامیوں پر تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس فائز عیسیٰ سربراہی میں ہوا، جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد کو سپریم کورٹ جج بنانے کا فیصلہ کیاہے۔

جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی اور لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ بھی کیا۔
جوڈیشل کمیشن نے تینوں ججز کے نام حتمی منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین