تازہ ترین
کابل تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے، ہماری حکومت کی نیت پر شک نہ کریں، سربراہ افغان طالبان
افغان طالبان کے امیر مولوی ہیبت اللہ اخندزادہ نے عید الفطر کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ کابل دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔
اس پیغام میں طالبان رہنما نے ممالک سے کہا کہ وہ امارت اسلامیہ کی نیک نیتی پر شک نہ کریں اور ان کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کریں۔
اگرچہ مولوی ہیبت اللہ اخندزادہ نے اسکولوں اور یونیورسٹیوں کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں کچھ نہیں کہا، تاہم انہوں نے مزید کہا کہ وزارت تعلیم نے مذہبی اور جدید تعلیم کے میدان میں کوششیں کی ہیں۔
اس پیغام میں امارت اسلامیہ کے رہبر نے غریبوں کی امداد، سلامتی، تعلیم، معیشت، منشیات کے خلاف جنگ، اسلامی شریعت کے نفاذ، اسلامی شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر ایک کے ساتھ معاملات کا ذکر کیا ہے۔