Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی: مبینہ پولیس مقابلوں میں 9 زخمی ملزموں سمیت 10 گرفتار

Published

on

کراچی میں رات گئے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد نو زخمی ملزموں  سمیت دس کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ موٹرسائیکلیں، چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی گئی۔

گارڈن پولیس کا لیاری گینگ وار کے کارندوں سے مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوئے، پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق گینگ وار سے ہے، ملزم بھتہ نہ دینے کی پاداش میں فائرنگ کرکے تاجروں کو ڈرانے دھمکانے میں ملوث ہیں۔

لانڈھی کربلا گرائونڈ کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی ملزم سمیت دو ملزم گرفتار ہوئے، زخمی ملزم فرحان کو اسپتال جبکہ ساتھی عاصم کو تھانے منتقل کردیا گیا۔

گلشن حدید میں مقابلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،اے وی ایل سی پولیس نے نشتر روڈ کے قریب مبینہ مقابلے میں سنگین وارداتوں میں ملوث تین ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیے، گرفتار ملزموں میں فیضان ، عمار اور حارث شامل ہیں،گرفتار ملزم چوری، ڈکیتی سمیت دیگر سنگین الزامات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

منظور کالونی میں مبینہ مقابلے کے بعد دو ملزم ایاز اور مبین زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔

کورنگی نمبر چار میں مبینہ مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم سلمان زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اسکا ساتھی فرار ہوگیا، پولیس مقابلے میں گرفتار ملزمان سے اسلحہ، مسروقہ موٹرسائیکلیں، چھینے  گئے موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انکا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب سخی حسن چورنگی کے قریب فائرنگ سے 17سالہ  ضیغم  زخمی ہوگیا

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین