Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی: ملیر کے علاقے میں گاڑی سے ڈھائی من چرس برآمد، ملزم گرفتار

Published

on

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی میں کارروائی کے دوران ڈھائی من چرس بمعہ 30 بور پستول تحویل میں لے لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،5 کاروائیوں کے دوران 183 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،

کراچی کے علاقے ملیر کے  قریب گاڑی سے 100 کلو 800 گرام چرس اور 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا،دورانِ کاروائی کراچی کا رہائشی مُلزم موقع پر گرفتار کیا گیا۔

سونا خان چوک کوئٹہ کے قریب جیپ سے 11 کلو گرام چرس قبضے میں لی گئی،مستونگ کا رہائشی مُلزم منشیات کوئٹہ اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کرلیا گیا،موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 26کلو 400 گرام افیون اور 12کلو آئس برآمد کرلی گئی، دورانِ کاروائی مردان اور کشمیر کے رہائشی دو ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔

مدینہ چوک اٹک کے قریب رکشہ سے 27 کلو 600 گرام چرس تحویل میں لی گئی،جس کے دوران اٹک کا رہائشی مُلزم گرفتار ہوا جو  منشیات رکشے کے خفیہ خانوں میں چھپا کر اسمگل کر رہا تھا۔

اے این ایف کی پنجاب رینجرز کے ساتھ باڈیاں چیک پوسٹ لاہور کے قریب مشترکہ کارروائی کے دوران دو گاڑیوں میں سوار لاہور اور خانیوال کے رہائشی 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضے سے 6 کلوگرام ہیروئن اور ایک عدد ہوائی ڈرون برآمد ہوا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین