Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

کراچی: آرام باغ میں 9 سالہ بچی کو اغوا کرکے لے جانے والا 14 سالہ لڑکا گرفتار

Published

on

کراچی کے علاقے آرام باغ میں اسنیپ چیکنگ کے دوران بچی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے والا لڑکا پکڑا گیا۔

چودہ سالہ عاشر نو سالہ حویریہ کو اپنے ہمراہ لے کر جارہا تھا، اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس نے پوچھ گچھ کی تو معلوم ہوا کہ وہ بچی کو اغوا کرکے ساتھ لے جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق کم عمر بچی کو گارڑن کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا جس کا مقدمہ بھی درج ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ بری نیت سے بچی کو لے جارہا تھا، پولیس کے مطابق ملزم عاشر تھانہ نبی بخش کے علاقے میں موٹر سائیکل چوری کی واردات میں بھی گرفتار ہوچکا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین