Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں ایک شخص گھر میں موجود کنویں میں گر کر ہلاک

Published

on

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گھر کے کنویں میں گر کر ایک شخص ہلاک ہوگیا، واقعہ ناظم آباد نمبر دو میں پیش آیا جہاں خالی مکان کی دیکھ بھال پر مامور چونتیس سالہ علاء الدین گھر میں واقع دو سو فٹ گہرے کنویں میں جاگرا۔

پڑوسیوں کی اطلاع پر ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ٹیم موقع پر پہنچی اور ویل ریسکیو ٹیکنیک کے زریعہ متوفی کی لاش کنویں سے باہر نکالی۔

علاقہ مکینوں کے مطابق گھر عرصہ دراز سے خالی پڑا ہے اور خاندان بیرون ملک مقیم ہے ، متوفی گھر کی دیکھ بھال کرتا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین