Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

آرٹ

کراچی:حدود کی کھوج کے عنوان سے تصویری نمائش

Published

on

کیوریٹرکراچی والا، نے وی ایم آرٹ گیلری رنگون والا میں، ایکسلپورنگ باونڈریز، کے عنوان سے گروپ  شو کا انعقاد کیا ہے۔ یہ تصویری نمائش 22مئی تک جاری رہے گی۔

نمائش میں مصورعقیل سولنگی،ہادیہ معیز،ہما ملجی،جمیل بلوچ،معصومہ ہلائی اورسحرانصاری کے فن پارے رکھے گئے ہیں۔

نمائش حدود،افق کے پار اوررکاوٹوں کے مختلف تصورات کا احاطہ کرتی ہے،وہ حدود جو ذہانت،شخصیات اورعالمی نظریے کو تشکیل دیتی ہے،جو بسا اوقات دکھائی تو دیتی ہے،مگرکبھی نظروں سے اوجھل ہوتی ہے،ان رویوں میں کبھی تو با آواز بلند بولا جاتا ہےاورکبھی خاموشی کو ہی عافیت جانی جاتی ہے۔ یہ حدود ہی ہیں جو مذہب،ثقافت اورمعاشرتی رویوں کو تشکیل دینے کی طاقت رکھتے ہیں۔

ایف ایس کراچی والا کے مطابق کووڈ لاک ڈاؤن کے دوران ایک نئی حد بن گئے ہیں جس نے عوامی جگہوں کے لیے ہمارے نقطہ نظر کو نئے سرے سے ترتیب دیا۔نمائش ایکسپلورنگ باؤنڈریزتصورات کی دریافت کے بارے میں ہے،ہر فنکار نے ایک حد کے بارے میں اپنے تصور کی کھوج کی ہے،نمائش 22مئی تک جاری رہے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین