Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی ایئرپورٹ، طوفانی ہوا کے دوران لینڈنگ میں مشکل،گورنر سندھ بھی طیارے میں موجود تھے

Published

on

کراچی ائیرپورٹ پر طوفانی ہواوں کے سبب نجی ائیرلائن فلائی جناح کے طیارے کو لینڈنگ کے دوران مشکل کا سامنا ہوا۔

ذرائع کے مطابق ملکی نجی ائیرلائن فلائی جناح کے کراچی ائیرپورٹ پر عین لینڈنگ کے وقت طوفانی ہوائیں شروع ہو گئیں،طیارہ ایک مرتبہ رن وے کو ٹچ کرنے کے بعد ایک بار پھر فضا میں بلند ہوا۔

طیارے نے گو راؤنڈ کے بعد دوسری کوشش میں لینڈنگ کی، پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بحفاظت لینڈنگ کی،اسلام آباد سے آنے والی اس پرواز میں گورنر سندھ بھی اپنی فیملی کے ساتھ موجود تھے۔

پرواز میں صوبائی وزیر داخلہ اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا بھی سوار تھے،ہنگامی صورتحال سے دوچار ہونے کے دوران طیارے میں مسافر شدید خوف وہراس کا شکار ہو گئے تھے اور بلند آواز سے دعائیں مانگتے رہے، بحفاظت لینڈگ پر اللہ کا شکر اداکیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین