Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

کراچی: مذہبی ہم آہنگی کی غیرمعمولی مثال، ہندو کونسل کا بلا تفریق تمام شہریوں کے لیے جاب فیئر، 135کمپنیوں کے اسٹالز، 20ہزار بیروزگاروں نے درخواستیں دیں

Published

on

پاکستان کے سب بڑے، ساحلی شہر کراچی میں مذہبی ہم آہنگی کی بے مثال جھلک دیکھنے میں آئی۔ پاکستان ہندو کونسل نے بلاتفریق رنگ و مذہب ایک جاب فیئر کا انعقاد کیا، جس میں ہر مذہب و مسلک اور قومیت کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

ایک روزہ جاب فیئر ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کا جداگانہ اور منفرد ایونٹ تھا، اس جاب فیئر میں ایک سو پینتیئس سے زیادہ نجی اور سرکاری کمپنیوں نے اسٹالز لگائے۔

اس جاب فیئر میں مختلف شعبوں میں تعلیم یافتہ اور زیر تعلیم  20 ہزار سے زائد نوجوانوں نےرجوع کیا،کل وقتی ملازمتوں کے علاوہ سائلین نے جزوقتی اور انٹرن شپ کے لیے بھی اپنے کوائف کمپنیوں کو جمع کرائے۔

اس موقع پر بیشتر کو مختلف پوزیشنز کے لیے شارٹ لسٹ بھی کیا گیا،ملازمتوں کے میلے میں انجینئرنگ،سافٹ ویئرڈویلپمنٹ، کمپیوٹر سائنس،آئی ٹی، تعلیم، فیشن، فنانس، بینکنگ، ہیلتھ،آئی بی سی سی، او جی ڈی سی ایل، سندھ پولیس،ہائی ایجوکیشن کمیشن اور سوشل سیکٹر سے تعلق رکھنے والے اداروں نے اسٹال لگائے۔

ملازمت کے متلاشی نوجوانوں نے اس جاب فیئر کو انتہائی خوش آئند اقدام قرار دیا اور کہا کہ ملک میں جو روایت بنادی گئی ہے،اس میں ملامتوں کے حصول کے لیے سفارش اوراکثر اوقات رقم کے کا تقاضہ کیا جاتا ہے،یہ سرگرمی اس طبقے کے لیے بارش کا پہلا قطرہ ہے۔

پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ ڈاکٹررمیش کمار نے بتایا کہ جاب فیئر میں 15 ہزار سے زائد نوجوانوں اورطلبہ نے  شرکت کی اور کاروباری اداروں کوملازمتوں کےلئے انٹرویوز دیے،میرے لیے سب سے بڑھ کر انسانیت ہے۔ ہمارے نوجوان بہت باصلاحیت ہیں،ہماری اولین ترجیح ہےکہ انکو روزگار فراہم کریں بہترین درس گاہوں سے فارغ التحصیل نوجوان اگر اپنے ٹیلنٹ کے بل بوتے پران اداروں وابستہ ہونگے تو ملک ترقی کرے گا،

جاب میلے میں طلبہ کی آگاہی کے لیے سندھ پولیس کے اسٹال پر مختلف اقسام کے ہتھیاربھی رکھے گئے تاکہ طلبہ اور نوجوانوں کو سکیورٹی اداروں کی خدمات اوراس کی جانب نوجوانوں کو راغب  کیا جائےاور پولیسنگ کو بطور پیشہ اپنانے کی حوصلہ افزائی ہو

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین