Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

برطانیہ میں مقامی حکومتوں کے انتخابات،حکمران ٹوری پارٹی کو عوام نے مسترد کردیا

Published

on

برطانیہ کے کئی شہروں میں ہونے والے مقامی حکومتوں کے انتخابات میں لیبر پارٹی اور لببرل ڈیموکریٹ نے میدان مار لیا۔ حکمران ٹوری پارٹی کو عبرتناک شکست ہوئی ہے۔ حکمران جماعت 800 سے زائد نشستوں اور 25 سے زائد کونسلوں سے ہاتھ دھو بیٹھی۔لیبر پارٹی سب سے زیادہ نشستیں جیت کر اب تک تمام سیاسی جماعتوں پر سبقت حاصل کئے ہوئے ہے۔

برطانیہ کے کئی شہروں میں 8000 ہزار سے زائد نشستوں پرمقامی کونسلوں اور یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات کا عمل جمعرات کی رات مکمل ہوا، جس کے بعد رات گئے سے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

سال 2023 کے بلدیاتی انتخابات کےزیادہ تر نتائج ملک بھر سے موصول ہو چکے ہیں۔ لیکن ابھی بھی بعض کونسلوں سے نتائج کا انتطار کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 800 سے زائد نشستیں ٹوری پارٹی کی کم ہوئیں ہیں جبکہ لیبر پارٹی ، گرین پارٹی اور لبرل ڈیموکریٹ نے  پچھلے سال کی نسبت نشستوں میں اضافہ کیا ہے۔

غیرمیٹروپولیٹن کونسلز، میٹروپولیٹن باروز اور دیگر کونسلز میں 8000نشستوں کے لیے برطانیہ کی اہم ترین جماعتوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔

اس ضمن میں، انتخابات سے قبل کی جانے والی سیاسی پیش گوئیاں بہت حد تک درست ثابت ہوئیں اور ٹوری پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

وزیر اعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ نتائج کے بعد محسوس ہو رہا ہے کہ عوام کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ۔۔

بلدیاتی انتخابات میں سب سے نمایاں پوزیشن لیبرپارٹی کی ہے۔ لیبرپارٹی کونسلرز کی سب سے زیادہ نشستیں جیر کر تمام جماعتوں پر سبقت لئے ہوئے ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین