معاشرہ
کراچی: پنچ مکھی ہنومان مندر میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کی تقریب
کراچی میں ہندوبرادری کی جانب سے پاک فوج سے اظہاریکجتہی کے لیے قدیم مندر میں تقریب منعقد کی گئی،جس میں مختلف مذاہب کے علاوہ خواجہ سرا بھی شریک ہوئے۔
کراچی کے علاقے سولجربازار میں واقع پنچ مکھی ہنومان مندر میں ہندوبرادری کےسربراہ اور مندر کے گدی نشین شری رام ناتھ مہاراج کی جانب سے پاک فوج سے اظہاریکجہتی کے لیے تقریب منعقد کی گئی،تقریب میں ہندو،کرسچن سکھ اورمسلمان عمائدین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
کراچی بھرسے آئے خواجہ سراؤں نے بھی تقریب میں خصوصی طورپرشرکت کی،کراچی میں بسنے والے مختلف مذاہب کے نمائندوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائےجبکہ ملی نغموں کے ذریعے لہوگرمادیا۔
اس موقع شری رام ناتھ مہاراج کا کہناتھا کہ پاکستان آرمی امن،استحکام اورقومی دفاع کی خاطراہم کردارادارکرتی ہے،ایک سیاسی جماعت کی جانب سے شہدا کی یادگارو قومی حیثیت کی حامل عمارتوں پردھاوابولاگیا،اورانھیں بے دردی سے نذرآتش کیاگیا،اس عمل کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔
شری رام ناتھ مہاراج نے پاک فوج کے ساتھ غیرمتزلزل حمایت اوروطن عزیز کے لیے ان کی قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہناتھا کہ پوری قوم بشمول ہندوبرادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ہم پاکستان آرمی کی بے لوث خدمات کو قوم کی حفاظت وترقی سمجھتے ہیں،پروگرام کے آخر میں وطن عزیز اورپاک فوج کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی