پاکستان
کراچی: غیرقانونی منی ایکسچینج پکڑی گئی، 3 ملزم گرفتار
ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے جمشید ٹاون میں کارروائی کے دوران لاکھوں مالیت کی کرنسی برآمد کرلی،بغیرلائسنس غیرملکی کرنسی ایکسچینج چلانے والے 3ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اسٹیٹ بینکنگ سرکل کراچی نے شہر کےعلاقے جمشید ٹاون سے غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3ملزمان کو گرفتارکیا۔
کارروائی کے دوران لاکھوں مالیت کی ملکی وغیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی،گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث تھےاور گرفتار ملزمان بغیر لائسنس غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔
گرفتار ملزمان میں محمد آصف، حافظ فہیم اورعمران عدمانی شامل ہیں، چھاپے کے دوران ملزمان سے 1 کروڑ ایرانی ریال، 8946 سعودی ریال، 1280 یواے ای درہم، امانی ریال، کینڈین ڈالر اور 7 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے بھی برآمد کرلیے گئے۔
ملزمان کے موبائل فونز سے حوالہ ہنڈی سےمتعلق پیغامات، متعدد ہنڈی حوالہ کے رجسٹرز بھی برآمد کر لئے گئے، ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالےسےحکام کو مطمئن نہ کرسکے۔
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ دوروز قبل بھی ایف آئی اے اسٹیٹ بینکنگ سرکل نے شہید ملت روڈ پرغیرقانونی ایکسچیج کے خلاف کارروائی عمل میں لائی تھی،جس میں 4کروڑ روپے تحویل میں لیے گئے تھےاورمنی لانڈرنگ کے اہم سرغنہ کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی