Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی انٹر بورڈ فرسٹ ایئر کے طلبہ کو اضافی نمبر دیئے جائیں گے

Published

on

کراچی انٹر بورڈ کے فرسٹ ایئر 2023 کے امتحان میں بچوں کی پاسنگ پرسنٹیچ میں کمی  کے معاملے پرقائم  فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے  سربراہ این ای ڈی کے وی سی ڈاکٹر سروش لودھی نے رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی ، کمیٹی کی سفارش پر وزیراعلیٰ سندھ نے آئی ٹی سیکٹر کے محمد شہیر وقار کو فوراً عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کردی، کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ پری انجنیئرنگ، پری میڈیکل اور جنرل سائنس کے بچوں کو 15 فیصد اضافی مارکس دئیے جائیں۔

کمیٹی کی سفارش پر ریاضی میں 15 مارکس، فزکس اور شماریات میں 12 مارکس دیے جائیں گے، جبکہ کیمسٹری میں 12 ، باٹنی میں 6 اور زولوجی میں 6 مارکس اضافی ملیں گے، کمیٹی نے تعلیمی سال کے آغاز سے پہلے امتحانی پیپرز کا پیٹرن  اور انکی مارکس  کی اسکیم بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ پیپر پیٹرن اور مارکنگ اسکیم کم از کم تین سال تک نافذ العمل رہے گی، کمیٹی کی سفارش پر وزیر اعلیٰ سندھ  نے پیپرز کی جانچ مراکز کی تعداد بڑھا کر  10  کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ایم سی کیوز کے  پیپر کو OMR سسٹم سے جانچنے کی ہدایت کی تاکہ اس میں کوئی غلطی نہ ہو،امتحانات سے  متعلق تمام ملازمین بشمول  ہیڈ ایگزامینرز، ایگزامینرز ، انویجیلیٹرز کی تربیت کی ہدایت بھی کی گئی۔

وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کرائی جائے، کمیٹی کے مطابق کنٹرولر ،تمام ڈپٹی کنٹرولرز اور IT منیجر امتحانات 2023 کے انعقاد کے ذمہ دار ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کی قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے  والے بورڈ افسران  کے خلاف اظہار برہمی کے نوٹس جاری  کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین