Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

کراچی میراتھن: عامر سہیل فاتح، خواتین میں ماہ نور سب سے آگے

Published

on

کراچی میں منعقدہ پاکستان کی پہلی میراتھن ریس پنجاب کے عامر سہیل نے اپنے نام کرلی، عامر سہیل 42.2 کلومیٹر پر مشتمل فل میراتھون میں سب سے آگے رہے۔

 انہوں نے یہ فاصلہ دو گھنٹے چھتیس منٹ نو سیکنڈ میں طے کیا، اسرار خٹک دوسرے اور عامر عباس تیسرے نمبر پر رہے۔

 خواتین کی فل میراتھن میں ماہ نور نے جیت لی، 21.1 کلومیٹر کی ہاف میراتھن حفیظ نے جیتی، انہوں نے یہ فاصلہ ایک گھنٹہ 17 منٹ ، بارہ سیکنڈ میں طے کیا۔

ہاف میراتھن میں اکرم دوسرے اور ظاہر تیسرے نمبر پر رہے، ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن کے قوانین کے تحت منعقدہ پہلی میراتھن میں بچوں ، بزرگوں ، مرد و خواتین کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

علاوہ ازیں 5 کلو میٹر کی فن ریس میں 169 خواتین اور 471 مرد شریک ہوئے۔

پاکستان کی پہلی میراتھن میں خواتین، مرد، بچے اور غیرملکی افراد بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور میراتھن جیتنے والے کو 5 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔

پہلی کراچی میراتھن کا سی ویو پر نشانِ پاکستان سے صبح 7 بجے آغاز ہوا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین