معاشرہ
کراچی: کتاب میلے میں عوام کی دلچسپی، تیسرے دن کم از کم 50 ہزار شہریوں کی شرکت
کراچی ایکسپو سینٹر میں آنکھوں سے محروم افراد کے لئے ملک کی تاریخ میں پہلی بار ٹیبل کلینڈر متعارف کروا دیا گیا۔ ٹیبل کلینڈر پرشہریوں نے گہری دلچسپی لی۔
پانچ روزہ کراچی عالمی کتب میلے کے دوسرے روز جمعہ کو بھی کتب بینی کے شوقین افراداور طلبا و طالبات نے بڑی تعدا د میں شرکت کی جس کی وجہ سے تل دھرنے کی جگہ تک نہ تھی ۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق جمعہ کے روز 50ہزار سے زائد افراد نے عالمی کتب میلے میں شرکت کی۔
آج بروز ہفتہ نمائش کا تیسرا دن ہے ۔جمعہ کو نمائش کے دوسرے دن صبح سے ہی اسکولز، کالجز،یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات، اساتذہ اور شہریوں کی بڑی تعداد کتب میلے میں پہنچ گئی ۔ کتب میلے میں ہلال احمر کی جانب سے لگائے گئے اسٹال میں طلبہ کو فرسٹ ایڈ کی آگاہی اور معلومات فراہم کی گئی جبکہ آنکھوں سے محروم افراد کے لئے لگائے گئے اسٹا ل پرپاکستان میں پہلی بار آنکھوں سے محروم افراد کے لیے ٹیبل کلینڈرمتعارف کروایا گیا جو کہ بریل نظام میں تخلیق کیا گیا ہے اس کے علاہ آنکھوں سے محروم افراد کے لیے قرآنی آیات، درود شریف اور دیگر اسلامی و ملی نظموں کی کتابوں پر شہریوں کی توجہ رہی۔
مذکورہ کتب میلے میں خریداروں کی آسانی کے لیے انتظامیہ کی جانب سے اے ٹی ایم وین کے علاوہ ایکسپو کے اندر نجی بینک کی جانب سے اے ٹی ایم کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
جمعہ کو بھی مختلف سماجی، مذہبی،تعلیمی اور ادبی شخصیات نے شرکت کی۔ عالمی کتب میلے میں طلبہ کے لئے ہم نصابی و عملی سرگرمیوں کا سلسلہ بھی رکھا گیا ہے جس میں بھر پور طریقہ سے شہریوں نے شرکت کی۔ ان سرگرمیوں میں اسکول و مدرسہ کے طلبہ کی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ دورِ حاضر کے والدین کے لیے چیلنجز کے نام سے سمینار بھی منعقد کیا گیا جس میں بچوں کی ذہنی اور عملی صلاحیتوں کے فقدان اور دیگر مسائل پر مکالمے ہوئے۔
اس سمینار میں سابق سینیٹر اور ماہر تعلیم خوش بخت شجاعت نے شرکت کی اور عملی و ہم نصابی سرگرمیوں کی تعریف کی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی