تازہ ترین
کراچی: لانڈھی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ، 2 دہشتگرد مارے گئے
کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں گاڑی کے قریب دھماکے میں دو افراد ہلاک اور دو سکیورٹی گارڈزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایک دہشت گرد نے خود کو اڑایا، دوسرے کو پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔
خود کش حملہ آور پیدل چل کر آیا تھا۔ گاڑی میں موجود تمام غیرملکی مہمان محفوظ ہیں۔
ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی کے مطابق ایک حملہ آور نے خود کش حملہ کیا،حملے کے فوراً بعد پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی، فائرنگ کرنے والے دہشت گرد کا پولیس سے مقابلہ ہوا۔
ایس ایس پی طارق مستوئی نے بتایا کہ دوسرا دہشت گرد مقابلے میں پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وین میں 5 غیر ملکی سوار تھے،تمام غیر ملکی محفوظ ہیں،غیرملکیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔
پولیس حکام کے مطابق غیرملکیوں کی وین کو موٹرسائیکل پر سوار خود کش بمبار کے ذریعے نشانہ بنایا گیا،جائے وقوع سے ایک کلاشنکوف،دستی بم سے بھرا بیگ بھی ملا ہے،واقعے میں قریب موجود ایک اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
واقعہ کے ایک عینی شاہد اور غیرملکیوں کے سکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ ہم 2گاڑیوں میں نکلے تھے، لانڈھی مانسہرہ کالونی کے قریب زوردار دھماکا ہوا،دھماکے کے بعد ایک دہشت گرد گاڑی کے پیچھے فائرنگ کررہا تھا۔
ڈی آئی جی ایسٹ زون نے میڈیا کو بتایا کہ لگتاہےکہ دہشت گردوں کی تعداد2تھی اور دونوں پیدل تھے،ایک دہشت گردنےگاڑی کےقریب آکرخودکودھماکےسےاڑالیا، دوسرے دہشت گردنےگاڑی پرفائرنگ کی۔
ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق غیرملکیوں کےہمراہ موجودسکیورٹی گارڈنےدہشت گردسےمقابلہ کیا،قریب پولیس موبائل کھڑی تھی جودھماکےکی آوازسن کرموقع پر پہنچی، شرافی گوٹھ تھانےکےاہلکاروں نےبھی دہشت گردسےمقابلہ کیا۔
ڈی آئی جی ایسٹ زون کا کہنا ہے کہ دہشت گردکوہیڈشارٹ کر کے ہلاک کیا گیا، خودکش حملہ آوورکاسراورکچھ اعضاملےہیں، فائرنگ سےہلاک دوسرےدہشت گردکےفنگرپرنٹس کےذریعے شناخت کی کوشش کی جائےگی۔غیرملکیوں سےمتعلق تھریٹ موجودتھے، جس کے باعث پولیس الرٹ تھی، ڈی آئی جی ایسٹ
ڈی آئی جی ایسٹ زون کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کےحوالےسےسی پیک اورنان سی پیک کاپلان تیارکیاگیاتھا،یہ طے ہوا تھا کہ غیر ملکی پولیس، رینجرز یا پرائیویٹ سکیورٹی ساتھ رکھیں گے،یہی وجہ ہے کہ غیر ملکیوں کے ساتھ مسلح گارڈز تھے جنہوں نے مقابلہ بھی کیا۔
وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی نے دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے،دہشت گردوں سے برسر پیکار جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی