پاکستان
کراچی: سردی میں کمی، دھند بڑھ گئی، 25 جنوری کے بعد ہلکی بارشیں متوقع
کراچی میں سردی میں کمی ، دھند میں اضافہ ہو گیا، ماہرین موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود ہائی پریشر سسٹم کے باعث ہواؤں کے رخ میں تبدیلی ہوئی ہے جس کے باعث شہر قائد میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
دوسری جانب فضا میں پینسٹھ فیصد سے زائد نمی کے باعث صبح کے اوقات میں دھند کا راج ہے، کئی علاقوں میں حد نگاہ دو کلومیٹر تک محدود رہی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم پارہ 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں شمال مشرقی سمت سے سات ناٹیکل میل کی رفتار سے ہوائوں کا سلسلہ جاری ہے، کراچی کا فضائی میعار بدستور خراب ہے اور شہر قائد فضا میں 212 پرٹیکیولیٹ میٹر آلودہ زرات کی مقدار کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم جنوری کے آخری عشرے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے زیر اثر کراچی سمیت مضافاتی علاقوں میں پچیس جنوری کے بعد ہلکی بارشیں اور سردی میں اضافہ متوقع ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی