پاکستان

کراچی: سردی میں کمی، دھند بڑھ گئی، 25 جنوری کے بعد ہلکی بارشیں متوقع

Published

on

کراچی میں سردی میں کمی ، دھند میں اضافہ ہو گیا، ماہرین موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود ہائی پریشر سسٹم کے باعث ہواؤں کے رخ میں تبدیلی ہوئی ہے جس کے باعث شہر قائد میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

دوسری جانب فضا میں پینسٹھ فیصد سے زائد نمی کے باعث صبح کے اوقات میں دھند کا راج ہے، کئی علاقوں میں حد نگاہ دو کلومیٹر تک محدود رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم پارہ 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں شمال مشرقی سمت سے سات ناٹیکل میل کی رفتار سے ہوائوں کا سلسلہ جاری ہے، کراچی کا فضائی میعار بدستور خراب ہے اور شہر قائد فضا میں 212 پرٹیکیولیٹ میٹر آلودہ زرات کی مقدار کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم جنوری کے آخری عشرے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے زیر اثر کراچی سمیت مضافاتی علاقوں میں پچیس جنوری کے بعد ہلکی بارشیں اور سردی میں اضافہ متوقع ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version