Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

کراچی: ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں نے 70 کروڑ کی نادر مچھلیاں پکڑ لیں

Published

on

کھلے سمندر میں شکار کے دوران جال میں پھنسنے والی گولڈن سوامچھلی نے ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کی چاندی کردی،راتوں رات کروڑ پتی بن گئے،سوا مچھلی کے ائیربلیڈر(پوٹا)ہیرے جواہرات کے مول بکتا ہے۔

ابراہیم حیدری کے ماہی گیرحاجی یونس بلوچ کی کراچی کے کھلے سمندر (شمالی بحیرہ عرب )میں مچھلی کے شکار پر موجود لانچ کے عملے کے ہاتھ  70 کروڑ کی سوا مچھلی اگئی،اتنی بڑی مقدار میں سوا مچھلی کے شکار سے مائی گیروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

منوں وزنی مچھلی 70 کروڑ میں کراچی فش ہاربر پر فروخت کر دی گئی،ماہی گیروں کے مطابق سوا مچھلی کے پیٹ سے نکلنے والا چربی نما پوٹےسے جراحی میں استعمال ہونے والا دھاگہ بنتا ہے،جس کی وجہ سے ایک مچھلی لاکھوں روپے مالیت کی ہوتی ہے۔

گولڈن سوا کہلانے والی یہ مچھلی نایاب ہو چکی ہے سوا مچھلی ک گوشت ایک ہزار روپے فی کلو بکتا ہے،مگر چربی نما پوٹے کی وجہ سے یہ کے بھاؤ فروخت ہوتا ہے۔

تیکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف محمد معظم خان کے مطابق سوّا کروکر نسل سے تعلق رکھتی ہے،اس کو سندھی میں سوّا اور بلوچی میں کر کہا جاتا ہے جبکہ اس کا سائنسی نام ارگائیروسومس جیپونیکس ہے،اس کا سائز ڈیڑھ میٹر تک ہوسکتا ہے جبکہ وزن 20 سے 40 کلو تک بھی ہوسکتا ہے، یہ پورے سال ہی شکار کی جاتی ہےمگر ماہ نومبر سے مارچ تک اس کی دستیابی اس وجہ سے بھی آسان ہوجاتی ہے کیونکہ یہ بریڈنگ سیزن ہے،اس دوران یہ جھنڈ کی شکل میں پانی پر موجود ہوتی ہے،جو ماہی گیروں کے لیے آسان ہدف ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس کے مہنگے ہونے کی وجہ اس میں موجود ائیر بلیڈر ہے جسے مقامی زبان میں پوٹا کہتے ہیں، اس کے ذریعے یہ سطح سمندر اور زیر آب تک سفر کرتی ہے،پوٹے کی چینی روایتی کھانوں میں بڑی اہمیت ہے۔

اس کے علاوہ یہ شان و شوکت کی بھی عکاسی کرتے ہیں جس طرح لوگ گھروں میں سونا رکھتے ہیں، چینی اس سوکھے پوٹے کو اپنے گھر پر رکھتے ہیں،اور زیب و زینت کی علامت سمجھے جاتے ہیں،چین کی بعض روایتی ادویات میں بھی سوّا کے پوٹے کے استعمال کا حوالہ ملتا ہے جس میں جوڑوں کے درد سمیت دیگر ادویات شامل ہیں،ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق سوا مچھلی کے پوٹے سے آپریشن کا دھاگہ تیار ہونے میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین