Uncategorized
کراچی: جناح ہسپتال میں تیمارداروں اور ڈاکٹرز کے درمیان تلخ کلامی کے بعد گائنی وارڈ میدان جنگ بن گیا
تیمارداروں اور ڈاکٹروں کے درمیان شدید تلخ کلامی اور ہاتھا پائی سے جناح اسپتال کا گائنی وارڈ میدان جنگ بن گیا۔علاج میں سستی کا الزام لگا کر تیمارداروں نے مرد وخواتین لیڈی ڈاکٹروں کو حراساں کیا۔
مرد وخواتین ڈاکٹروں نے تلخ کلامی تحفظ نہ ملنے پر ایڈمن بلاک کے سامنے احتجاج کیا، ڈاکٹروں نے گائنی وارڈ اور آپریشن تھیٹر کا بائیکاٹ کردیا۔
احتجاجی ڈاکٹروں نے انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ تیمارداروں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے دوران اسپتال میں تعینات نجی گارڑز خاموش تماشائی بنے رہے۔
ڈاکٹروں نے ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔