Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے شہر کے اندر کرائے نہ بڑھانے کا اعلان کردیا

Published

on

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے شہر میں چلنے والی بسوں،منی بسوں اورکوچز کے موجودہ کرائے برقراررکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

صدرکراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری کے مطابق ڈیزل کی ہوشربا قیمتوں اورحالیہ اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرمشکلات سے دوچارہیں،تاہم کمرتوڑمہنگائی اورعوام کی مشکلات کے پیش نظرکرائے نہیں بڑھا رہے۔

ارشاد بخاری نے کہا کہ شہر میں چلنے والی بسوں،منی بسوں اورکوچزکے موجودہ کرایوں کوبرقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کاکہنا ہے کہ ڈیڑھ ماہ کے دوران ڈیزل کی قیمتوں میں 45روپے اضافہ کیا جاچکا ہے، ایک سال قبل ڈیزل کی قیمتیں 150روپے فی لیٹرتھی، گذشتہ دورحکومت کے مقابلے میں ڈیزل کی قیمتوں میں 90فیصد اضافہ ہوچکا ہے، نگران حکومت کے صوبائی وزیرٹرانسپورٹ کی تعیناتی کے بعد مسئلہ ان کے پاس لے کرجائینگے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین