Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی: وائٹ کرولا گینگ کے دو مطلوب ملزم مبینہ مقابلے میں مارے گئے

Published

on

کراچی کے تھانہ جمشید کوارٹر پولیس اور وائٹ کرولا گینگ کے درمیان مبینہ مقابلے میں درجنوں وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان مارے گئے جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔

ہلاک ملزمان کی شناخت شاہد عرف برگر اور شاہد عرف کالے کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان اکثر وارداتوں میں وائٹ کرولا اور وائٹ سٹی کاریں استعمال کرتے تھے۔

ملزمان کے کریمنل ریکارڑ کے مطابق ملزم شاہد برگر کورنگی کا رہائشی ہے اور کراچی کے اضلاع کورنگی، شرقی اور جنوبی میں ڈکیتی کی پچیس وارداتوں میں پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے۔

ملزم شاہد کالا ملتان کا رہائشی ہے اور ڈکیتی کی دس وارداتوں میں پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین