Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی: آج معمول کی نسبت تیز ہوا چلے گی، اگلے 3 دن ہلکی بار ش کی پیشگوئی

Published

on

محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق آج شہر کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہے،جن کی رفتار کبھی کبھار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روز کے دوران ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے،اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

آج شام / رات میں جیکب آباد،شکار پور،سکھر،لاڑکانہ،کشمور اور خیرپور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بدین،ٹھٹھ،تھرپارکر میں بونداباندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ان دنوں کراچی میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر فعال ہوچکی ہیں،جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں قدرے کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

جمعے کو بھی معمول سے قدرے تیز ہوائیں چلنے کے سبب موسم بہتر رہا،محکمہ موسمیات کےمطابق اگست کے وسط تک کراچی میں کسی نئے مون سون سسٹم کے تحت بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین