Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی کا مسئلہ نل کے پانی کا نہیں آنکھوں کے پانی کا ہے، خالد مقبول صدیقی

پچھلے 15 سال میں سندھ کی صوبائی حکومت کو 22 ہزار ارب ملے ہیں مگر کہیں نظر نہیں آئے

Published

on

ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی شہر چلتا یے تو پورا ملک بنتا ہے ،کراچی نے اسلام آباد کو بنا دیا ہے، اب اسلام آباد کی ذمہ داری ہے،پچھلے 15 سال میں سندھ کی صوبائی حکومت کو 22 ہزار ارب ملے ہیں مگر کہیں نظر نہیں آئے،کراچی کا مسئلہ نل کے پانی کا نہیں بلکہ آنکھوں کے پانی کا ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں عزیز گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی اسکول عزیز آباد میں ویب لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں دو طبقات ہیں۔ ایک وہ جو 97 فی صد ریونیو کما کر دیتا ہے اور دوسرا وہ جو اسے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر کھا جاتا ہے۔
خالد مقبول کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی کو نئے عہد کے مطابق تعلیم یافتہ اور ہنر مند بنائیں گے، اب کوئی کوٹہ کچھ نہیں بگاڑ سکتا،ڈومیسائل کی بنیاد پر انصاف نہیں ہوتا۔
اس موقع پر پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور دیگر اساتذہ نے بھی اظہار خیال کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین