پاکستان
خدیجہ شاہ کو بلوچستان پولیس کے حوالے کر دیا گیا
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کو قتل کیس میں دو روزہ راہ داری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے بلوچستان پولیس کے حوالے کر دیا۔
بلوچستان کی پولیس نے خدیجہ شاہ کی گرفتاری اور راہ داری ریمانڈ کے حصول کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں درخواست دائر کی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے درخواست پر سماعت کی،عدالت کو بتایا گیا کہ کہ بجلی روڈ کوئتہ میں خدیجہ شاہ کیخلاف قتل کا مقدمہ درج ہے، خدیجہ شاہ کی گرفتاری مطلوب ہے، ملزمہ کو راہ داری ریمانڈ پر حوالے کیا جائے ۔
عدالت کو بتایا گیا کہ پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ نے بھی بلوجستان پولیس کو خدیجہ شاہ کی کوئٹہ منتقلی کی اجازت دے دی ہے۔
عدالت نے بلوچستان پولیس کی درخواست پر دو روزہ راہ داری ریمانڈ منظور کرکے خدیجہ شاہ کو کوٹ لکھپت جیل سے حراست میں لینے کی اجازت دے دی ۔
عدالتی حکم کے مطابق خدیجہ شاہ کو 13 دسمبر کو کوئتہ کی متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی