پاکستان

خدیجہ شاہ کو بلوچستان پولیس کے حوالے کر دیا گیا

Published

on

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور  نے سابق وزیر خزانہ کی بیٹی  خدیجہ شاہ کو  قتل کیس میں  دو روزہ راہ داری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے  بلوچستان پولیس کے حوالے کر دیا۔

بلوچستان کی پولیس نے خدیجہ شاہ کی گرفتاری اور راہ داری ریمانڈ کے حصول  کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں درخواست دائر کی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج  عبہر گل خان نے درخواست پر سماعت کی،عدالت کو بتایا گیا کہ کہ بجلی روڈ کوئتہ میں خدیجہ شاہ کیخلاف قتل کا مقدمہ درج ہے، خدیجہ شاہ کی گرفتاری مطلوب ہے، ملزمہ کو راہ داری ریمانڈ پر حوالے کیا جائے ۔

عدالت کو بتایا گیا کہ  پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ نے بھی بلوجستان پولیس کو  خدیجہ شاہ کی کوئٹہ منتقلی کی اجازت دے دی ہے۔

عدالت نے بلوچستان پولیس کی درخواست پر  دو روزہ راہ داری ریمانڈ منظور کرکے خدیجہ شاہ کو کوٹ لکھپت جیل سے حراست میں لینے کی اجازت دے دی ۔

عدالتی حکم کے مطابق   خدیجہ شاہ کو  13 دسمبر کو کوئتہ کی متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version