شوبز
خالد احمد اور ایس ایم شاہد ناپا کے مشیر مقرر
نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس نے خالد احمد کو ناپا تھیٹر اورایس ایم شاہد کوکلاسیکی موسیقی کا مشیرمقررکردیا۔
نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس نےاعلان کیا ہے کہ خالد احمد اورایس ایم شاہد کو بالترتیب تھیٹر آرٹس اورکلاسیکی موسیقی کا مشیر مقررکیا گیا ہے،اس سلسلے میں ایک اعلان ناپا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کیا۔
خالد احمد دودہائیوں سے ناپا میں تھیٹرآرٹس کی تعلیم دے رہے ہیں،وہ لندن اکیڈمی آف میوزک اینڈ ڈرامٹیک آرٹس سےگریجویٹ ہیں،خالد احمد ٹیلی وژن اورفلم کے اداکارہدایت کارکے علاوہ تھیٹرکےایکٹر،رائٹراورڈائریکٹربھی ہیں۔
سید محمد شاہد، ایس ایم شاہد کے نام سے معروف ہیں،شاہد موسیقی کے ماہر جبکہ موسیقی پرکئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں،محمد شاہد فوٹوگرافر ہونے کے ساتھ اخباری کالم نگاربھی ہیں،انھوں نے استاد ولایت حسین خان سے کلاسیکی موسیقی سیکھی اورپچھلی پانچ دہائیوں سے کلاسیکی موسیقی کے فروغ کے لیے اپنی خدمات وقف کیں۔
ناپا بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دونوں مشیروں کو مبارکباد پیش کی،چیئرمین نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس سید جاوید اقبال نے امید ظاہر کی کہ ان کا تجربہ اوربصیرت طلبا اورفیکلٹی کویکساں طورپرفائدہ پہنچانے میں مدد فراہم کرے گی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی