شوبز

خالد احمد اور ایس ایم شاہد ناپا کے مشیر مقرر

Published

on

نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس نے خالد احمد کو ناپا تھیٹر اورایس ایم شاہد کوکلاسیکی موسیقی کا مشیرمقررکردیا۔

نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس نےاعلان کیا ہے کہ خالد احمد اورایس ایم شاہد کو بالترتیب تھیٹر آرٹس اورکلاسیکی موسیقی کا مشیر مقررکیا گیا ہے،اس سلسلے میں ایک اعلان ناپا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کیا۔

خالد احمد دودہائیوں سے ناپا میں تھیٹرآرٹس کی تعلیم دے رہے ہیں،وہ لندن اکیڈمی آف میوزک اینڈ ڈرامٹیک آرٹس سےگریجویٹ ہیں،خالد احمد ٹیلی وژن اورفلم کے اداکارہدایت کارکے علاوہ تھیٹرکےایکٹر،رائٹراورڈائریکٹربھی ہیں۔

سید محمد شاہد، ایس ایم شاہد کے نام سے معروف ہیں،شاہد موسیقی کے ماہر جبکہ موسیقی پرکئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں،محمد شاہد فوٹوگرافر ہونے کے ساتھ اخباری کالم نگاربھی ہیں،انھوں نے استاد ولایت حسین خان سے کلاسیکی موسیقی سیکھی اورپچھلی پانچ دہائیوں سے کلاسیکی موسیقی کے فروغ کے لیے اپنی خدمات وقف کیں۔

ناپا بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دونوں مشیروں کو مبارکباد پیش کی،چیئرمین نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس سید جاوید اقبال نے امید ظاہر کی کہ ان کا تجربہ اوربصیرت طلبا اورفیکلٹی کویکساں طورپرفائدہ پہنچانے میں مدد فراہم کرے گی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version