Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

خاور مانیکا نے نکاح کیس میں عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کا فیصلہ چیلنج کردیا

Published

on

اسلام آباد ہائیکورٹ میں خاور مانیکا نے دوران عدت نکاح کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت چیلنج کردی۔

بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے وکیل زاہد آصف چوہدری کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ایپلٹ کورٹ نے کیس کے اہم پہلوؤں کو نظر انداز کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کالعدم قرار دی، ایپلٹ کورٹ نے استغاثہ کے گواہان کے بیانات کو بھی ملحوظ خاطر نہ رکھا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ایپلٹ کورٹ کی جانب سے دونوں ملزمان کی بریت کا فیصلہ قانونی طور پر قائم نہیں رہ سکتا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایڈیشنل سیشنز جج کا سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرنے کا 13 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور دوران عدت نکاح کیس میں ٹرائل کورٹ کا 3 فروری کا فیصلہ بحال اور عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا بحال کی جائے۔

درخواست میں حکومت، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو فریق بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 13 جولائی 2024 کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے ان کی7،7سال قیدکی سزائیں معطل کردیں تھیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین