Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

خاور مانیکا کو 5 سال 11 ماہ بعد یاد آیا انہوں نے بشریٰ بی بی سے رجوع کرنا تھا، نکاح کیس میں دلائل

Published

on

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں زیر سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں میں سلمان اکرم راجہ نے دلائل مکمل کر لیے ہیں۔ خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہ ہوئے، عدالت نے رضوان عباسی کو تئیس مئی تک وڈیو لنک کے ذریعے پیش ہو کر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج شاہرخ ارجمند نے پانی پی ٹی ائی اور بشریٰ بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی کے معاون عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ رضوان عباسی بیرون ملک جا رہے ہیں۔

وکیل سلمان اکرم راجہ نے جواب الجواب دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ایک ویڈیو انٹرویو میں خاور مانیکا کے مطابق بشریٰ بی بی ایک پاک باز خاتون ہیں۔ خاور مانیکا نے اپنے انٹرویو کو ٹرائل کورٹ کے سامنے قبول بھی کیا ہے کہ انہوں نے ایسا کہا ہے۔ خاور مانیکا کو گرفتار کیا گیا، چودہ نومبر دو ہزار تئیس کو رہا کیا گیا اور پچیس نومبر کو وہ شکایت درج کرتے ہیں۔ پانچ سال گیارہ ماہ بعد خاور مانیکا کو یاد ایا کہ انہوں نے رجوع کرنا تھا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مفتی سعید نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کا زبانی نکاح کرایا، مگر گواہوں کے نام یاد نہیں ،حالانکہ مفتی سعید عون چوہدری کو جانتے تھے۔ مفتی سعید ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنی ہی کی ہوئی بات سے مکر گئے۔ مفتی سعید کو مفتی کہتے ہوئے میری زبان ڈگمگا جاتی ہے۔

سلمان اکرم راجہ ںے کہا کہ قرآن کے مطابق عدت کا دورانیہ نوے دن نہیں ہے بلکہ حیض کے تین پیریڈز ہیں۔ بشریٰ بی بی نے بتایا کہ اپریل دو ہزار سترہ میں طلاق ہوئی اور انہوں نے عدت کا دورانیہ مکمل کیا۔ خاور مانیکا کی 14 نومبر کو طلاق دینے کے بیان کے مطابق بھی سپریم کورٹ کے انتالیس دن کے فیصلے سے زیادہ دن بنتے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ گواہ محمد لطیف کے مطابق انہوں نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے تعلقات کے حوالے سے خاور مانیکا کو بتا دیا تھا، خاور مانیکا کیسا انسان ہے کہ ان کو معلوم تھا سب اور اس کے بعد بھی کہتے ہیں کہ وہ رجوع کرنا چاہتے تھے؟ اس کیس میں کوئی بھی ایسا ثبوت موجود نہیں ہے جو براہ راست ثابت کرے کہ یہ گناہ گار ہیں۔ ان کے پاس صرف یہی بات کہ انہوں نے فروری کا نکاح مانا ہے، جو صرف ایک تقریب ہے۔ فراڈ کا مطلب کیا ہوتا ہے؟ فراڈ میں ایک انسان فراڈ کررہا ہو اور دوسرا جس کے ساتھ فراڈ ہورہا ہو، بتایا جائے کہ اس معاملے میں کس کے ساتھ فراڈ ہوا ہے؟

سلمان اکرم راجہ نے راجہ رضوان عباسی کی عدم حاضری پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیس کے دوران ایک وکیل غائب ہوجاتا ہے، عدالت اس معاملے سیریس لے۔ ڈنمارک جا کر وکیل صاحب کہیں کہ میں نہیں آسکتا، تو ہم کیا کریں گے؟ آپ رضوان عباسی سے بات کریں، ان سے کہیں ویڈیو لنک کے ذریعے آجائیں۔

رضوان عباسی کے معاون نے موقف اپنایا کہ عباسی صاحب کی فیملی ڈنمارک میں رہتی ہے، انہوں نے کل عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ ان کی پرسنل مصروفیت ہے۔ جج شاہ رخ ارجمند نے معاون وکیل کو ہدایت کی کہ رضوان عباسی سے بات کرکے انہیں وڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کا کہیں، اٹھائیس مئی تک انتظار نہیں کیا جاسکتا۔

رضوان عباسی کے معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رضوان عباسی سے رابطہ نہیں ہو پا رہا، ابھی تک بات نہیں ہوئی۔ جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیئے رضوان عباسی سے رابطہ کریں اور انہیں ویڈیو لنک کے ذریعے حاظری کا بتائیں۔ میں آرڈر میں لکھوں گا وڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوں یا اپنے دلائل تحریری طور پر جمع کروائیں۔ آرڈر شیٹ رضوان عباسی کو وٹس ایپ کریں۔ عدالت نے کیس کی سماعت تئیس مئی تک ملتوی کردی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین