پاکستان

تین تلوار پر ریلی نکالنے پر خرم شیر زمان کو پارٹی قیادت نے شوکاز نوٹس دے دیا

Published

on

تین تلوارپرریلی نکالنے پر پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت نے خرم شیر زمان کو شوکاز نوٹس دے دیا۔

خرم شیر زمان نے تین تلوار پر ریلی کی کال دی تھی، اس ریلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران ای ایچ او سمیت سات پولیس شدید زخمی ہوئے اور کارکنوں پر مقدمہ درج ہوا۔ یہ ریلی پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت کی مرضی کے بغیرنکالی گئی۔

اب پی ٹی آئی سندھ کی کے سیکرٹری جنرل عبدالجلیل مروت نے خرم شیر زمان کو شوکاز نوٹس دیا ہے کہ  انہوں نے پارٹی قیادت کی مرضی کے بغیر ریلی کا اعلان کیا لیکن قیادت بھی نہیں کی،ان کے اس عمل سے کراچی میں الیکشن مہم کو نقصان پہنچا اور 4500کارکنان پر مقدمات ہوئے۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ تین دن میں شوکاز کا جواب دیں ورنہ آپ کے خلاف ضابطے کی کاروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version