Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

خوشاب : گاڑی کھائی میں جا گری، 5 خواتین سمیت 14 افراد جاں بحق

Published

on

خوشاب میں پنج پیر کے مقام پر منی ٹرک کھائی میں جاگرا۔حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی،9 زخمی ہوگئے ۔۔۔لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا گیا۔

متاثرہ خاندان بنوں سے مزدوری کے لیے منی ٹرک میں خوشاب آ رہا تھا جس کے دوران ٹرک کو حادثہ پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ بریف فیل ہونے کے باعث ٹرک کھائی میں جا گرا جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں 5خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانانے بتایا کہ وادی سون مین پنج پیر کے مقام پر ھونے والے حادثہ مین امدای سرگرمیاں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ کی نگرانی مین جاری ھین انہوں نے بتایا کہ حادثہ مین جان بحق ھونے والوں کی میتین ان کے ابائی گاؤں مین بھجوانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ھیں اور متاثرین کو ہر ممکن مالی امداد بھی فراھم کی جاۓ گی۔

 

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین