Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پیسکو چیف کا بجلی کے نئے لوڈ شیڈنگ شیڈول پر اتفاق

Published

on

وزیراعلٰی خیرپختونخواعلی امین گنڈاپورکی دھمکیوں کے بعد  پیسکو چیف اخترحمید خان وزیراعلٰی ہاوس پہنچ گئے۔ خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس بھی ان کے ساتھ تھے۔ملاقات میں صوبہ میں بجلی لوڈشیڈنگ اور اس کے شیڈول پر گفتگو کی گئی۔

چیف پیسکو نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور سے صوبے میں لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کرنے پر اتفاق کیا، نئے شیڈول کے تحت18گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ میں 4گھنٹے کا ریلیف دیا جائیگا۔

وزیر اعلیٰ نے چیف پیسکو کو چیف سیکرٹری کے ساتھ بیٹھ کر آج ہی نیا شیڈول بنانے اوراسے تمام اضلاع کی انتظامیہ اور ڈی پی اوز کو بھیجنے کی ہدایات جاری کیں۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ کسی بھی علاقے میں طے شدہ شیڈول سے ایک منٹ بھی اضافی لوڈشیڈنگ کی گئی تو متعلقہ ایکسئین کیخلاف مقدمہ درج کیا جائیگا۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت اپنے بقایا جات سے کٹوتی کروا کر اپنے لوگوں کو ریلیف دینا چاہتی ہے،اگر لوگوں کو فوری ریلیف نہ ملا تو صوبے میں امن و امان کے سنجیدہ مسائل جنم لینے کا خدشہ ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر لوگوں کو فوری ریلیف نہ ملا تو صوبے میں امن و امان کے سنجیدہ مسائل جنم لینے کا خدشہ ہے،فی یونٹ قیمت 16 سے بڑھ کر 65 روپے ہونے کے باوجود بجلی مل رہی ہے، نہ ٹرانسمشن نظام ٹھیک ہو رہا ہے۔

وزیراعلیٰ  نے کہا کہ صوبے میں لائن لاسز کی ذمہ دار وفاقی حکومت اورپیسکو ہے، اس کی سزا صوبے کے عوام کودینا قابل قبول نہیں،صوبائی حکومت ریکوری اور میٹرریڈنگ کے سلسلے میں بھی وفاقی حکومت کو تعاون فراہم کرنے کےلئے تیار ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بجلی سے جڑے معاملات پر آگے بڑھنے کےلئے وفاقی وزیر توانائی کو سی ایم ہاؤس آنے کی دعوت دی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین