کھیل
انگلش بالرز کے سامنے کیویز بلے باز بے بس، پہلے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست
انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے ، ریورسائیڈ گراؤنڈ میں ہونے والے میچ میں میزبان انگلینڈ نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا، انگلش باؤلرز کی شاندار باؤلنگ کی بدولت کیوی ٹیم بڑا ٹوٹل اسکور کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 139 رنز بنا پائی، کیوی ٹیم کی جانب سے گلین فلپس نے 41 رنز اسکور کئے، انگلینڈ کی جانب سے برائیڈن کارس اور لوک وو ڈ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا،انگلش بیٹرز نے 140 رنز کا ہدف محض 14 اوورز میں پورا کر ڈالا، ڈیوڈ ملان نے 52 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ ہیری بروک 27 گیندوں پر 43 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
The winning moment! 🏆
What a way to get over the line 👏 #EnglandCricket | #ENGvNZ pic.twitter.com/ShQ6cmQDRJ
— England Cricket (@englandcricket) August 30, 2023
عمدہ کارکردگی پر ڈیبیو کرنے والے برائیڈن کارس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ،میزبان انگلینڈ ٹیم کو 4 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی ہے، سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائے گا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور