Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

کوہلی اس دور کا عظیم بیٹر ہے، محمد عامر

Published

on

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور ٹیسٹ کرکٹر محمد عامر نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی ایک مرتبہ پھر تعریف کردی۔

ویرات کوہلی نے بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ 49 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف  ویرات کوہلی نے اپنی 50 ویں سنچری اسکور کرکے  سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔

کوہلی نے 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 113 گیندوں پر 117 رنز بنائے۔

بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے یہ سنگ میل اپنے 291 ویں ون ڈے میں عبور کیا۔ وہ ون ڈے کیریئر میں 50 سنچریاں اور 71 ففٹیز اسکور کر چکے ہیں ۔

اس حوالے سے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ کنگ نہیں بلکہ اس دور کا عظیم بیٹر ہے۔

محمد عامر نے ویرات کوہلی کی جانب سے 50ویں سنچری مکمل ہونے پر کہا کہ یہ اس سب کا مستحق ہے، اس نے ایک بڑے میچ میں یہ ریکارڈ بنایا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین