آرٹ
کراچی آرٹس کونسل میں کورین فیوژن میوزک کانسرٹ
آرٹس کونسل کراچی اور کوریا سفارتخانہ کراچی کے زیر اہتمام کورین فیوژن میوزک کانسرٹ ”ENSEMBLE SU“ کا انعقاد کیا گیا،جس میں کورین فنکاروں نے اپنے روایتی آلات موسیقی کے ذریعے پرفارمنس کا شاندارمظاہرہ پیش کیا۔
کانسرٹ میں روایتی لباس میں ملبوس کورین فنکاروں نے سر چھیڑے اور حاضرین محفل کو داد دینے پر مجبور کردیاجبکہ معروف گلوکارہ نتاشہ بیگ نے بھی پرفارم کیا۔
شائقین کی بڑی تعداد نےمیوزیکل پروگرام میں شریک ہوئے کورین فیوژن میوزک کانسرٹ میں کوریا کے قونصل جنرل Yi Sungho، کمشنر کراچی محمد اقبال میمن، مرزا اختیار بیگ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر آرٹس کونسل دانیال عمر و دیگر نے بھی شرکت کی۔
قونصل جنرل کوریاYi Sungho کا اظہار خیال میں کہنا تھا کہ
کلچرل پروگرامز کا تبادلہ اچھی روایت ہے اس سے دونوں ملکوں کی ثقافت کو فروغ ملے گا،پاکستان اور کوریا کا کلچر بہت مختلف ہے ، ثقافتی رشتے کو مزید مضبوط بنائیں گے،میرے لیے یہ لمحہ قابل فخر ہے کہ آج کوریا گروپ ”ENSEMBLE SU“ پاکستانی گلوکارہ نتاشہ بیگ کے ساتھ پرفارم کررہا ہے،میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس سال بھی بھرپور تعاون کیا،کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستانی اور کورین فنکاروں کی مشترکہ پرفارمنسز کے ذریعے فنون لطیفہ کے روابط مذید مضبوط ہونگے،پچھلے سال بھی آپ کے پروگرام میں شرکت کی بہت مزہ آیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی