پاکستان
کے ایس ای 100 انڈیکس میں 514 پوائنٹس اضافہ، سونے اور ڈالر کے ریٹ میں معمولی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ 514 پوانٹس اضافے کے ساتھ 64 ہزار 454 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
آج مجموعی طور پر 354 کمپنیوں کے شئیرز میں کاروبار ہوا، 209 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 127 کمپنیوں کے شئیرز کے داموں میں کمی ہوئی۔
مارکیٹ میں آج 42 کروڑ 47 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی مالیت 24 ارب ، 97 کروڑ سے زائد ہوگئی۔
آج مارکیٹ میں کے ایس سی 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 64658 جبکہ کم ترین سطح 63549 پوائنٹس رہی۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوگیا، کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونا 429 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 84 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔
عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالرز اضافے سے 2047 ڈالرز ہوگئی۔
انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 6 پیسے سستا ہوگیا، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت 279.85 سے کم ہوکر 279.79 روپے ہوگئی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی