Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 514 پوائنٹس اضافہ، سونے اور ڈالر کے ریٹ میں معمولی کمی

Published

on

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ 514 پوانٹس اضافے کے ساتھ 64 ہزار 454 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

آج مجموعی طور پر 354 کمپنیوں کے شئیرز میں کاروبار ہوا، 209 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 127 کمپنیوں کے شئیرز کے داموں میں کمی ہوئی۔

 مارکیٹ میں آج 42 کروڑ 47 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی مالیت 24 ارب ، 97 کروڑ سے زائد ہوگئی۔

آج مارکیٹ میں کے ایس سی 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 64658 جبکہ کم ترین سطح 63549 پوائنٹس رہی۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوگیا، کمی  کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونا 429 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 84 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالرز اضافے سے 2047 ڈالرز ہوگئی۔

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 6 پیسے سستا ہوگیا، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت 279.85 سے کم ہوکر 279.79 روپے ہوگئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین