Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور: ایس ایچ او وحدت کالونی سمیت 7 اہلکاروں کے خلاف اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج

Published

on

اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں لاہور پولیس کے اہلکار ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔تھانہ فیروز والہ میں ایس ایچ او وحدت کالونی افضال،سب انسپکٹر عادل،علی بٹ اور اکرام سمیت سات پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ گجرانوالہ کے رہائشی محمد الیاس کی مدعیت میں درج کیا گیا،شہری نے الزام عائد کیا کہ ایس ایچ او افضال، سب انسپکٹرعادل نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ اغوا کیا اور  نامعلوم جگہ پر لے گئے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق الیاس نے بتایا کہ پولیس اہلکارگن پوائنٹ پر گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم جگہ لے جایا گیا اور ایک کروڑ کا مطالبہ کیا۔

مدعی مقدمہ کا دعویٰ ہے کہ  گھر فون کر کے 12 لاکھ روپے کی رقم منگوائی اور جان خلاصی کروائی۔

مدعی مقدمہ کے مطابق ایس ایچ او وحدت کالونی افضال، سب انسپکٹر عادل اور سب انسپکٹر اکرام نے کار خاص علی بٹ اور دیگر کانسٹیبل اہلکاروں کیساتھ شہری کو اغوا کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس افسران نے انکوائری شروع کر دی ہے۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین