Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

لاہور پھر ڈوب گیا،ٹریفک حادثات، چھتیں، دیواریں گرنے، کرنٹ لگنے سے 12 ہلاکتیں، 44 شہری زخمی

Published

on

شدید بارش سے لاہور اور گردونوح کے علاقے پانی میں ڈوب گئے ،سڑکوں پر مختلف حادثات سے 44 افراد زخمی ہو کر ہسپتالوں میں پہنچ گئے،کاہنہ کے علاقہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق،جبکہ مختلف مقامات پر دیواریں گرنے کے واقعات میں 3 دیگر ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ٹریفک حادثات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔اس کے علاوہ 11الیکٹرک شاکس کے واقعات پیش آئے جن میں 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

 لاہور میں حالیہ بارشوں سے نظام زندگی شدید متاثر ہوا ہے، لاہور بھر میں متعدد علاقوں میں بجلی کی بندش کا سلسلہ بھی جاری ہے اور پی ٹی سی ایل کی ٹرانسمیشن لائنز کی خرابی سے انٹر نیٹ معطلی جاری ہے سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں پانی بھر جانے کے باعث راہگیروں اور ٹریفک کو شدیدی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 شہر بھر میں پانی بھرنے اور پھسلن کی وجہ سے گزشتہ رات سے اب تک ٹریفک کے حادثات میں 32 افراد زخمی حالت میں ہسپتالوں میں لائے گئے جہاں اکثریت کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

 جبکہ ایک خاتون شائستہ بی بی اور شیخ جاوید ٹریفک حادثات کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے ، شیخ جاوید نامی شخص گلشن راوی کے قریب خاتون شاہدرہ ٹائون کے علاقہ میں کار کی ٹکر سے ہلاک ہوئی۔

چونگی کے علاقہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے ان میں سے دس سالہ کائینات جاوید کو تشویش ناک حالت میں مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ 40 سالہ جاوید اقبال ،8 سالہ اذان جاوید 6 سالہ ضرار اقبال اور 4سالہ ایمان جاوید ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے جن کی لاشوں کو نکال کر مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

مکان گرنے کیوجہ اس کی کمزور چھت بتائی گئی ہے جو کہ ٹی آر گارڈر کی بنائی گئی تھی

دیگر مختلف مقامات پر دیواروں کی گرنے سے بھی 3 افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین