Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان سمیت تمام سیتدانوں کی یکساں میڈیا کوریج کی ہدایت کردی

Published

on

The Lahore High Court sought assistance from the Attorney General on the petition against the election amendments

لاہور ہائیکورٹ نے جنرل الیکشن میں عمران خان سمیت سیاسی امیداروں کو یکساں میڈیا کوریج دینے کی ہدایت کردی ،جسٹس شمس محمود مرزا نے عمران خان کی درخواست پر دس صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر دس صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ آئین کا آرٹیکل 17 ہر شہری کو آزادی اظہار رائے سمیت دیگر حقوق فراہم کرنے کا پابند کرتا ہے۔عام انتخابات کے لیے الیکشن کمپین اور اپنا منشور بتانے کی تشہیر بنیادی حق ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ صاف شفاف انتخابات کے لیے  آزاد میڈیا کے ذریعے آزادی اظہار رائے ہونی چاہیے،آزادی اظہار کے بغیر انتخابات انتخابات کو صاف اور شفاف نہیں دیا جاسکتا۔

تحریری فیصلے میں نواز شریف اور بینظیر بھٹو کے فیصلوں کا حوالہ بھی دیا گیا۔

عمران خان نے ٹی وی چینلز پر کوریج نا ملنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین