Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

لاہور ہائیکورٹ نے ریٹرننگ افسروں کے تقرر پر لارجر بینچ بنا دیا، چیف الیکشن کمشنر کی چیف جسٹس سپریم کورٹ سے ملاقات

Published

on

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسی سے ملاقات کی اور عام انتخابات کے لیے بیوروکریسی سے ریٹرننگ افسر لیے جانے پر لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناع سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سپریم کورٹ آئے اور چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ سے ملاقات کی۔

ذائع کے مطابق اس ملاقات میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجاز الاحسن کے علاوہ اٹارنی جنرل بھی شریک تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر نے ججز کو لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناع سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات سے پہلے دو سینئر ججز سے ملاقات اور مشاورت کی۔

دوسری طرف لاہور ہائی کورٹ نے عام انتخابات کے لیے بیورو کریسی کی خدمات کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 18 دسمبر کو سماعت کرے گا۔جسٹس شہرام سرور، جسٹس سرفراز ڈوگر بینچ میں شامل ہیں۔جسٹس سلطان تنویر اور جسٹس جواد حسن بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ سنگل بینچ نے انتخابات کے لیے بیوروکریسی کی خدمات لینے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کیا تھا ۔

سنگل بینچ نے درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین