Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ سمیت جناح ہاؤس حملے کے 4 ملزموں کی ضمانت منظور کر لی

Published

on

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کو جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور پر حملوں کے مقدمات میں ضمانت  پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے جناح ہاؤس حملے میں تین ملزموں کو بھی  ضمانت رہا کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنایا. خدیجہ شاہ نے اپنی گرفتاری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا  اور ضمانت پر رہائی کیلئے درخواستیں دائر کی تھیں۔

 دو رکنی بنچ نے محفوظ کیا گیا  فیصلہ سناتے ہوئے خدیجہ شاہ کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی،  اس سے پہلے انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر خزانہ کی بیٹی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی.

دو رکنی بنچ نے فیاض احمد، احمد سلیم اور حافظ اسامہ کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں،   جبکہ عدالت نے ایک ملزم سفیان کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین