Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے طلبہ میں موٹرسائیکلز تقسیم کرنے کے حکم امتناع میں توسیع کردی

Published

on

The Lahore High Court sought assistance from the Attorney General on the petition against the election amendments

وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف طلبا میں موٹر سائیکلز تقسیم کیخلاف درخواست پر سماعت ،عدالت نے درخواست پر حکومت پنجاب کو 24 مئی تک نوٹس جاری کر دیئے ،عدالت موٹر سائیکلوں کی تقسیم کے خلاف حکم امتناعی میں توسیع کر دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف طلبا میں موٹر سائیکلز تقسیم کیخلاف درخواست پر سماعت جسٹس شاہد کریم نے کی، درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

عدالت نے درخواست پر حکومت پنجاب کو 24 مئی تک نوٹس جاری کر دیئے اور طلبہ میں موٹر سائیکلوں کی تقسیم کے خلاف حکم امتناعی میں توسیع کر دی۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ عدالت کا ماحولیاتی آلودگی بارے واضح آرڈر موجود ہے،تعلیمی اداروں اور سرکاری محکموں کو ملازمین کیلئے بسیں فراہم کرنے کا حکم دیا تھا،سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بسیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ عدالت اس ایشو کو ماحولیات کا ایشو سمجھتی ہے، ہم حکومتی پالیسی کے خلاف نہیں،ہمیں ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے اقدامات کو بھی دیکھنا ہے ،حکومت کو اس پراجیکٹ کیلئے بھی محکمہ ماحولیات سے این او سی لینا چاہئے۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ موٹر سائیکل کی تقسیم سے ماحولیاتی آلودگی کے اثرات میں جائزہ لیا جائے،پہلے ہی ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے،آلودگی میں موٹر سائیکل کا استعمال بھی شامل ہے،

درخواست گزار نے استدعا کی کہ موٹر سائیکل کے ماحول پر اثرات کے بارے میں ایک معائنہ کرایا جائے،ماحولیاتی آلودگی کے معائنے کے بغیر موٹر سائیکل تقسیم کرنے سے روک دیا جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین