Uncategorized
خصوصی عدالتوں کا نوٹیفکیشن نہ کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز لاہور ہائیکورٹ طلب
لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خصوصی عدالتوں کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر طلب کر لیا ہے. عدالت نے تعیناتی کیلئے مہلت دینے کے باوجود نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر وزیر اعلی پنجاب م 24 مئی کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے.
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خاں نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی شخصیات کے مقدمات انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت سے دوسری عدالت منتقل کرنے کیلئے سرکاری درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے گزشتہ سماعت کابینہ کمیٹی کی استدعا پر سماعت ملتوی کی تھی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے افسوس کا اظہار کیا کہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے بار بار کہنے کے باوجود خصوصی عدالتوں میں ججوں کو تعینات نہیں کیا گیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے باور کرایا کہ مہلت کے باوجود آج بھی ججز کے تقرر کا نوٹیفیکیشن پیش نہیں کیا. ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا گیا کہ معاملہ زیر غور ہے اور مزید وقت دینے کی استدعا کی.