Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور: سمن آباد انڈر پاس مکمل، ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

Published

on

سمن آباد انڈر پاس پراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد عوام کے لئے کھول دیا گیا، روزانہ دولاکھ سے زائد گاڑیوں کی آمدو رفت ہو سکے گی۔

ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹوں کے ختم ہونے سے ہزاوں لیٹر پیٹرول کی بچت ہوگی، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر محسن نقوی نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس پروجیکٹ کی جلد تکمیل کے لئے ذاتی دلچسپی لی اور ایل ڈی اے افسران کے فالواپ کی وجہ سے کام کو 2 ماہ قبل ہی مکمل کر لیا گیا یہ کام 30 ستمبر تک مکمل کیا جانا تھا۔

محسن نقوی نے کہا کہ انڈرپاس کی تکمیل سے سمن آباد، گلشن راوی، توحید پارک، ملتان روڈ، چوبرجی، یتیم خانہ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لوگ مستفید ہونگے۔

نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ سمن آباد پروجیکٹ کی تعمیر کے دوران ملتان روڈ کو ایک دن بھی ٹریفک کے لئے بند نہیں کیا گیا اور ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس نے انتہائی تندہی اور محنت سے کام کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ انڈر پاس کے ڈیزائن کو تبدیل کر کے 78 قیمتی درختوں کو بچایا گیا اور گرین بیلٹ پر 300 نئے پودے لگائے گئے۔ شدید بارشوں کے باوجود بھی انڈر پاس کی تعمیر کو وقت پر پورا کرنا ایک چیلنج تھا اس پر ڈی جی ایل دی اے اور ان کی ٹیم کو شاباش پیش کرتا ہوں جو کہ اس کے مستحق ہیں، انڈر پاس پر 2 ارب روپے لاگت آئی اور یہ 440 میٹر طویل ہے اور 2 لینز پر مشتمل ہے، اسمیں سب سے بڑا چیلنج سیورج لائن کی دوسری جگہ منتقلی تھا، جو کامیابی سے مکمل کیا گیا اور قیمتی درختوں کو بجایا گیا۔

افتتاحی تقریب میں صوبائی وزرا، منصور قادر ، عامرمیر، سیرٹری ہائوسنگ ، کمشنر لاہور ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر لاہور ،سی سی پی او لاہور  سیکرٹری اطلاعات اور ڈی جی ڈی جی پی آر بھی موجود تھے۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین