Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

لاہور: جرائم میں خوفناک اضافہ، 16 ماہ میں 643 شہری قتل، 5 ہزار 143 خواتین کے اغوا اور زیادتی کے واقعات

Published

on

In Islamabad, robbers robbed the cash van of the bank, the security guard was killed on resistance

لاہور میں قتل و غارت ، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں خوف ناک حد تک اضافہ ہو گیا۔ اپریل 2022 سے جولائی 2023 تک میں 643 افراد کو مختلف وجوہات کی بنا پر قتل کیا گیا۔۔ شہر کے مختلف علاقوں سے 5143 خواتین کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2021 سے مارچ 2022 تک 561، اپریل 2022 سے جولائی 2023 تک میں 643 افراد کو مختلف وجوہات کی بنا پر قتل کیا گیا۔سولہ ماہ میں 52 خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2021 سے مارچ 2022 تک 54 ، اپریل 2022 سے رواں سال اب تک 52 خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے مقدمات درج کئے گئے،شہر کے مختلف علاقوں سے 5143 خواتین کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،جنوری 2021 سے مارچ 2022 تک 4779، اپریل 2022 سے رواں سال اب تک 5143 خواتین کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

اعدادوشمار کے مطابق خواتین اور بچوں کے اغوا کی 3955 وارداتیں رپورٹ ہوئیں،جنوری 2021 سے مارچ 2022 تک 3771، اپریل 2022 سے رواں سال اب تک 3955 خواتین اور بچوں کو اغوا کیا گیا،گزشتہ سولہ ماہ میں اغوا برائے تاوان کے 11 مقدمات درج کئے گئے۔

اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2021 سے مارچ 2022 میں اغوا برائے تاوان کے 10، اپریل 2022 سے رواں سال اب تک 11 اغوا برائے تاوان کے واقعات رپورٹ ہوئے،سولہ ماہ کے دوران سب سے زیادہ ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا،سولہ ماہ کے دوران شہر لاہور میں 3984 ڈکیتی کی وارداتیں رپورٹ ہوئی،جنوری 2021 سے مارچ 2022 تک 1994، اپریل 2022 سے جولائی 2023 تک میں 3984 ڈکیتی کی وارداتیں رپورٹ ہوئی۔

گزشتہ اڑھائی سالوں میں کار اور موٹر سائیکل چوری کی  59687 وارداتیں رپورٹ ہوئیں،جنوری 2021 سے مارچ 2022 میں 32000 موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چوری کی گئی،اپریل 2022 سے دسمبر تک 15ہزار اور رواں سال ابتک 12687 موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چوری کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں،16ماہ میں نقب زنی کی 6500 سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. Kiran Nasir

    اگست 20, 2023 at 5:27 شام

    Nice Information 👍

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین